اسلام آباد میں نئے ائیر پورٹ کا باضابطہ افتتاح کل ہوگا

پیر اپریل 15:09

اسلام آباد میں نئے ائیر پورٹ کا باضابطہ افتتاح کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئے ائیر پورٹ کا باضابطہ افتتاح کل منگل کو ہوگا ،ْ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے افتتاح کیئے جانے کا امکان ہے ۔۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پہلی پروازکل صبح گیارہ بجے نئے ائیرپورٹ پر اترے گی ،ْ دن ساڑھے بارہ بجے قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔مکمل پروازوں کا آغاز آئندہ جمعرات سے ہوگا ۔