جس کے پاس 5 سا ل سے ایک صوبہ ہے وہ صرف تقریریں کررہا ہے‘احسن اقبال

پیر اپریل 15:09

جس کے پاس 5 سا ل سے ایک صوبہ ہے وہ صرف تقریریں کررہا ہے‘احسن اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس کے پاس 5 سا ل سے ایک صوبہ ہے وہ صرف تقریریں کررہا ہے ۔وزیردخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کی تقریر پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تقریرکا اسکرپٹ2011ء کا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس کے پاس 5 سا ل سے ایک صوبہ ہے وہ صرف تقریریں کررہا ہے، کیا عمران خان نے زندگی میں کبھی ایک دن کوئی سرکاری دفترچلایا۔وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی ایسے ڈینٹسٹ کے پاس جائیں گے جس نے ایک دن بھی پریکٹس نہ کی ہو ۔ انہوں نے ڈاکٹرعارف علوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقت پسند بنیں۔