نام نہاد تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کو لاہوریوں نے مکمل ِمسترد کردیا ہے ‘پرویز ملک

ان شعبدہ بازوں نے 5برس کے دوران عوام کیخدمت کیبجائے ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالیں‘ خواجہ عمران نذیر

پیر 30 اپریل 2018 15:09

نام نہاد تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کو لاہوریوں نے مکمل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کو لاہوریوں نے مکمل ِمسترد کردیا ہے ،نیازی سیاست چھوڑکر کوئی اور کام کر لیں،عوام سیاسی شعبدہ بازوں کو پہچان چکے ہیں، ان شعبدہ بازوں نے 5برس کے دوران عوام کی خدمت کے بجائے ترقی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالیں،مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنا پر عوام کے دلوں میں بستی ہے۔

نام نہاد تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،مسلم لیگ ن کو ملک کی عوام خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی بدولت 2018ء کے عام انتخابات میں ووٹ دیں گے۔ان کا کہنا تھا عوام صرف اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کے لئے الیکشن بھیانک خواب ثابت ہوگا۔ پنجاب سمیت پاکستان بھر میں مسلم لیگ(ن) حکومت بنائیگی، عوام جانتے ہیں کہ کس نے دن رات ان کی خدمت میں صرف کئے اور کون جھوٹ بولتا رہا۔ ہم نے سڑکیں اور میٹروہی نہیں بلکہ صوبہ بھر میں سکول، کالج، ہسپتال بھی بنانے کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، زرداری او رنیازی کے اکٹھے ہونے کا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار کی کرسی ہے، عوام کے حالات میں مثبت اور خوشگوار تبدیلی ہم لا رہے ہیں، پنجاب میں میگا پراجیکٹ سے ترقیاتی انقلاب پاکستان مسلم لیگ کا اعزاز ہے۔