باراتیوں کی وین الٹ گئی ، 18افراد زخمی،تین کی حالت تشویشناک

پیر 30 اپریل 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) مانگا منڈی کے علاقے میں باراتیوں کی وین ٹائر پھٹنے سے پلٹ گئی جس کے باعث 18افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بنائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں باراتیوں کی گاڑی جارہی تھی کہ اچانک اس کا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث وہ پلٹ گئی ۔حادثے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے جن میں انس ، بانو ، سلمی تسکین ، سلیم اور دیگرشامل ہیں ۔جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے محمد اسلم ، محمداویس اورایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔