Live Updates

ملتان روڑ پر قبضہ مافیہ کی فائرنگ سے شہری رمضان کو گولیاں لگنے کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں

پیر 30 اپریل 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن نبیلہ حاکم علی نے تھانہ نوانکوٹ کے علاقے سوڈیوال ملتان روڑ پر قبضہ معافیا کی فائرنگ سے شہری رمضان کو گولیاں لگنے کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں کرادیا۔تھانہ نوانکوٹ کے علاقے سوڈیوال ملتان روڑ میں بلال بھٹی وغیرہ نے چند ماہ پہلے بابر راحمن ولد شریف کے مکان ہر ناجائز قبضہ کیا۔

(جاری ہے)

کیا درست ہے کہ عدالت نے فیصلہ بابر رحمن اور محمد رمضان کے حق میں کیا۔کیا یہ بھی درست ہے کہ 28 اپریل کو بلال بھٹی وغیرہ نے قبضہ وا گزار کروانے کے رنج میں بابر رحمن ،محمد رمضان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔جس کی وجہ سے ان دو بھائیوں کے علاوہ ایک راہگیر رمضان بھی شدید زخمی ہو گیا اور موت اور حیات کی کشمکش میں ہے۔کیا اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔اس کے نمبر اور تاریخ سے آگاہ کیا جائے۔نیز ملزمان کی گرفتاری کے لئے اب تک کیا پیش رفت ہوئی تفصیل سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات