حریت رہنماء مختار وازہ کا تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پرزور

پیر اپریل 15:10

سرینگر30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما اور جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر حل کرنے کا بہترین طریقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدر آمد ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مختا ر وازہ نے یہ بات ضلع کولگام کے علاقے برازلو بچرو میںپارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے اور اس کوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق سیاسی طورپر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت پر زور دیاکہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے مذاکراتی عمل شروع کریں۔ انہوں کہا کہ مذاکراتی عمل میں کشمیری عوام کو بھی شامل کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ تنازعہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں۔