شمالی اورجنوبی کوریا کے درمیان بات چیت کے اثرات ، ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

پیر 30 اپریل 2018 15:10

شمالی اورجنوبی کوریا کے درمیان بات چیت کے اثرات ، ایشین سٹاک مارکیٹس ..
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ایشین سٹاک مارکیٹس کا اختتام اضافے پر ہوا جس کی وجہ شمالی و جنوبی کوریائی رہنمائوں کی جانب سے بات چیت کا آغاز ہے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 30808.45 پوائنٹ پر بند ہوا۔سیئول کا کوسپی انڈیکس 0.9 فیصد بڑھ کر 2515.38 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹوکیو اور شنگھائی انڈیکس سرکاری تعطیلات کے باعث بند رہے۔