پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے ہمیں اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہوگا، آئی جی پی گلگت بلتستان کا تقریب سے خطاب

پیر اپریل 15:10

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے ہمیں اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہوگا‘آج کا دور قلم اور سوچ کا ہے اس کو استعمال میں لاتے ہوئے پاکستان کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کر یںگے، ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ کے زیر اہتمام قومی تعمیرو ترقی میں نوجوانوں کا کردار کے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی آئی جی پی گلگت بلتستان صابراحمد نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمانے ایسا آیا ہے کہ پاکستان کی تعمیرو ترقی میں نوجوان ہماری رہنما ئی کرنے کی بجائے ہم ان کی رہنمائی کر یں۔

(جاری ہے)

ہماری نوجوان نسلوں کوچاہیے وہ تعلیم حاصل کرے مگر میعاری تعلیم ہو اور ایک جذبے کے ساتھ ارادہ کرے کہ ہمیں اس منزل کو طے کرنا ہے اس میں آپ کی کامیابی ہو گی ، یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی گلگت بلتستان نے سی پیک کے حوالے سے کہا کہ اگر آپ سی پیک سے فائدہ لینے چاہتے تو اپ کو بھر پور انداز میں محنت کرنی ہوگی اگر آپ محنت کریںگے تو سی پیک سے انتہائی فائدہ حاصل کرئینگے آگر آپ محنت نہیں کریںگے تو سی پیک اپ سے فائدے کی بجائے نقصان اٹھانا پڑے گا جس کے لئے آج سے اپنے آپ کو تیار رکھیں تاکہ آئندہ آنے والے وقتوں میں سی پیک سے فائدہ مل سکے۔