بجلی چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کریںگے‘ ایس ڈی او پیسکو

پیر 30 اپریل 2018 15:12

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) سب ڈویژن میں نادہندگان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے‘ واجبات ادا نہ کرنے والے صارفین کی بجلی منقطع کی جائے گی اور بجلی چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا‘ ان خیالات کااظہار عباس علی شاہ ایس ڈی او پیسکو نمبر 1پبی نے چارج لینے کے بعد عملے سے بات چیت کرتے ہوئے کیاعباس علی شاہ نے ماتحت عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ بقایاجات جمع نہ کرانے والوں کی بجلی فوری طورپرمنقطع کریں تمام اہلکار اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں اور صارفین کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی بجلی چوری کرنے نہیں دیںگے۔

متعلقہ عنوان :