ریڈرز فٹ بال کپ، باٹا فٹ بال کلب نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 30 اپریل 2018 15:12

لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ریڈرز فٹ بال کپ کے جاری میچز میں باٹا فٹ بال کلب نے ندیم فٹ بال کلب کو پینلٹی ککس کے ذریعے 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریڈرز فٹ بال گرائونڈ فیصل ٹائون میں کھیلے گئے میچ میںدونوں ٹیموں کے فارورڈ کھلاڑیو ں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر گول کرنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن گول کیپروں نے ناکام بنا دیا‘ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابری کی صورت میں فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا، جس میں باٹا فٹ بال کلب نے ندیم فٹ بال کلب کو پینلٹی ککس کے ذریعے 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔