کرکٹ آسٹریلیا نے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا ہوم سیریز کیلئے جنوبی افریقہ، بھارت اور سری لنکا کی میزبانی کرے گا

پیر اپریل 15:12

میلبور ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) کرکٹ آسٹریلیا نے 19 ،ْ2018 کیلئے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا ہوم سیریز کیلئے جنوبی افریقہ،، بھارت اور سری لنکا کی میزبانی کرے گا اور مجموعی طور پر 16 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے جن میں 6 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جنوبی افریقین کرکٹ ٹیم ہوم سیریز میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی ،ْ بھارتی ٹیم 4 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔میزبان جنوبی افریقی ٹیم 4،9 اور 11 نومبر کو ون ڈے اور 17 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جبکہ بھارتی ٹیم 21 نومبر سے 18 جنوری تک سیریز کھیلے گی۔