رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹائٹل 11 ویں مرتبہ جیت لیا

فائنل میں کسی قسم کی کوئی مزاحمت کا سامنا نہیں رہا ،ْ نڈال کی گفتگو

پیر 30 اپریل 2018 15:12

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹائٹل 11 ویں مرتبہ جیت لیا ،ْفائنل میں انہوں نے یونان کی19سالہ اسٹیفینوز کو باآسانی اسٹیٹس سیٹ میں شکست دی ،فانل اسکور چھ ایک اورچھ دو رہا۔

(جاری ہے)

رافیل نڈال نے گزشتہ ہفتے ہی گیارہویں مرتبہ مونٹی کارلو مارسٹرز ٹائٹل بھی جیتا تھا ،ْان کے چاہنے والے امید لگا بیٹھے ہیں کہ وہ جون میں 11 ویں مرتبہ فرنچ اوپن بھی جیت جائیں گے۔

نڈال کا کہنا ہے کہ فائنل میں انہیں کسی قسم کی کوئی مزاحمت کا سامنا نہیں رہا ،تا ہم سیمی فائنل میںجیتنے کیلئے سخت محنت کی اور بہترین کھیل پیش کرنا پڑا تھا۔فائنلسٹ یونانی کھلاڑی بھرپوراور شاندار فارم میں تھا تاہم وہ تجربے کی بنیاد پر مشکل میں رہا، نڈال نے فائل کے حریف اسٹیفینوز کے بارے میں کہا کہ وہ عظیم کھلاڑی ہے اور انتہائی اعتماد سے کھیلتا ہے۔

متعلقہ عنوان :