Live Updates

فیصلہ کیا ہے کہ ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکوں گا،نوازشریف

ممکن ہےکہ مجھےسزا سنا دی جائے،میری قربانی اگر کام آجائےتواسی سےتبدیلی آئےگی،اصول کی باتیں کرنے والےعمران کی بیٹ بلے والی پارٹی نے تیر پرمہرلگائی،کارکن الیکشن کی تیاری شروع کردیں۔ پارٹی رہنماؤں سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 اپریل 2018 15:00

فیصلہ کیا ہے کہ ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکوں گا،نوازشریف
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکوں گا،ممکن ہے کہ مجھے سزا سنا دی جائے،میری قربانی اگر کام آجائے تواسی سے تبدیلی آئے گی،اصول کی باتیں کرنے والے عمران کی بیٹ بلے والی پارٹی نے تیر پرمہر لگائی، کارکن الیکشن کی تیاری شروع کردیں۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اصول کی باتیں کرنے والوں نے سینیٹ الیکشن میں تیر پرمہر لگائی ہے۔

(جاری ہے)

سب کومعلوم ہے کہ عمران کی بیٹ بلے والی پارٹی نے تیر پرمہر لگائی۔اسی وجہ سے بہت سارے لوگ آپ کوچھوڑ گئے ہیں۔عمران خان لوگوں کولیکچر دیتا ہے جبکہ اپنا حال منافقت والا ہے۔انہوں نے کہاکہ لہرایسی چل گئی ہے جومنزل تک پہنچے گی۔نوازشریف نے کہا کہ ممکن ہے کہ مجھے کوئی ایسا فیصلہ سنادیں کہ جس میں مجھے سزا سنا دی جائے۔ میری قربانی اگر کام آجائے تواسی سے تبدیلی آئے گی۔فیصلہ کیا ہے کہ ان ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکوں گا۔انہوں نے کہاکہ رمضان کے بعد الیکشن میں پوری طرح آئیں گے کارکن الیکشن کی تیاری شروع کردیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات