سپرنٹنڈنٹ (ر ) رانا محمد طفیل امریکا میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، میت (کل) پاکستان پہنچے گی

پیر اپریل 15:10

لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) ڈی سی آفس شیخوپورہ اور لاہور میں سپرنٹنڈنٹ کے فرائض سر انجام دینے والے رانا محمد طفیل امریکا میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے‘ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت بدھ کے روز امریکا سے ان کے آبائی علاقے شیخوپورہ پہنچے گی‘رانا محمد طفیل حال میں ریٹائر ہوئے تھے‘ دریں اثناء رانا محمد طفیل کے انتقال پر مسلم لیگ ( ن )کے ایم این اے میاں جاوید لطیف ،ایم پی اے عارف خان سندھیلہ اور ایم پی اے رانا علی سلمان نے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :