دھان کے کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کی کاشت کی ہدایت

پیر اپریل 15:10

فیصل آباد۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) محکمہ زراعت نے صوبہ بھر میں دھان کے کاشتکاروں کو غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے روک دیا ہے اور انہیں ہدائت کی ہے کہ وہ ممنوعہ اقسام کی کاشت سے گریز کریںتاکہ انہیں کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے باسمتی 370، باسمتی 385، باسمتی 2000، باسمتی 515، باسمتی پاک ( کرنل باسمتی )، سپر باسمتی ، اری6 ، نایاب اری 6، اری 9 ، کے ایس کے 133 ، شاہین باسمتی ، کے ایس 282 وغیرہ کی اقسام کو کاشت کے لئے منظور شدہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ ساہیوال ، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں کے لئے باسمتی 198 کی کاشت کسانوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کاشتکاروں کو مشور ہ دیا کہ وہ 20 مئی سے قبل پنیری ہر گز کاشت نہ کریں۔ انہوںنے بتایا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کاشتکاروں ، کسانوں ، ذمینداروں کی رہنمائی ، مشاورت اور معلومات کی فراہمی کے لئے فری ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے لہٰذا کاشتکار کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فری زرعی ہیلپ لائن پر صبح 8سے رات 8بجے تک مفت رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :