چیف منسٹرٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت دستکاریوں کی نمائش اورمقابلہ ’’کل ‘‘ہوگا

پیر 30 اپریل 2018 15:10

فیصل آباد۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء)فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام چیف منسٹرزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت دستکاریوں کی نمائش اورمقابلہ کل ’’بدھ‘‘ 2 مئی کوہوگاجبکہ اس سلسلہ میں خواہشمند دستکاران کی رجسٹریشن بروز پیر 30 اپریل کو مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آرٹس کونسل فیصل ۱ٓباد صوفیہ بیدار نے بتایا کہ کڑھائی،لکڑی کی کڑھائی،ٹرک آرٹ،کھسہ سازی،کروشیہ کڑھائی،مٹی کے برتن،دستی کھڈی،کھدرویونگ،دستی کھلونا سازی،کھجور کے پتوں،گھریلو اشیاء سازی وغیرہ کے ہنر سے وابستہ دستکاروں نے بھرپور انداز میں مقابلہ میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ نمائش اور مقابلہ کے ضمن میںمزید معلومات کیلئے فون نمبر041-9200781پررابطہ کیا جاسکتاہے۔