اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل ۱ٓباد سمیت صوبہ بھر کے 7تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کی تقرری کیلئے اقدامات کا ۱ٓغاز

پیر اپریل 15:10

فیصل آباد۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل ۱ٓباد سمیت صوبہ بھر کے 7 تعلیمی بورڈز بہاولپور، گوجرانوالہ، ملتان،، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودہا میں چیئرمینز کی تقرری کیلئے اقدامات کا ۱ٓغاز کردیا گیاہے، مزکورہ بورڈز میںڈویژنل کمشنرز کی بطور چیئرمین تقرری سے بورڈز کے امور متاثر ہورہے تھے۔ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ ان عہدوں پر میرٹ پر اہل افراد کی تقرری کو یقینی بنایا جائے گا جس کیلئے ۱ٓسامیوں کو وسیع پیمانے پر مشتہر کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی تقرری کے لئے اہل افراد سے 8 مئی تک درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین کے عہدہ کے لئے عمر کی بالائی حد زیادہ سے زیادہ 57 سال رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ تقرری 3 سال کے عرصہ کے لئے کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ۱ٓخری تاریخ تک موصول ہونے والی درخواستوں کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد اہل افراد کو انٹرویو کے لئے طلب کیا جائے گا جس کی روشنی میں ہر بورڈ کے لئے تین تین موزوں افراد کا پینل بناکر حتمی سلیکشن کے لئے مجاز اتھارٹی کو ارسال کیا جائے گا جن کی منظوری سے موزوں ترین حکام کی بطور چیئرمین تعلیمی بورڈز تقرری کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امیدوار ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹwww.hed.punjab.gov.pk سے درخواست فارم ڈائون لوڈ کرکے مقررہ مدت کے اندر اندر اپلائی کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نا مکمل اور مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونیوالی درخواستیں زیر غور نہیں لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :