شب برآت رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے‘ مولانا رمضان علی

پیر اپریل 15:10

سرگودھا۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) شب برآت رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو مغفرت کی سوغات نوازی ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ اس رات میں دنیا کے حساب کتاب کو مکمل کرتے ہیں ‘ہمیں چاہیے کہ اس رات عبادت کرکے اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ‘شب برآت کے حوالہ سے محفل سے خطاب کرتے ہوئے مولانا رمضان علی نے کہا ہمیں چاہیئے کہ ہم اللہ اور اس کے نبی کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر اپنی زندگیاں گزاریں تاکہ دنیا و آخرت میں فلاح پاسکیں‘ انہوںنے کہاکہ دنیا دارالعمل ہے آج ہم جو بویں گے وہ کل کاٹیں گے ‘ہمیں چاہیے کہ ہم اس رات بھرپور طریقہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔

متعلقہ عنوان :