شب برآت کی آمد پر مختلف مساجد کو سجا دیا گیا

پیر اپریل 15:10

سرگودھا۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) شب برآت کی آمد کے حوالہ سے شہر بھر کی مساجد کو سجا دیا گیا ‘ مساجد میں آب شب بیداری کے ساتھ ساتھ سحری کا اہتمام بھی کیا گیا ہے تاکہ لوگ رات بھر عبادت کرنے کے ساتھ ساتھ صبح روزہ رکھ سکیں‘ اس سلسلہ میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے بھی گئی ‘مختلف مساجد میں باجماعت صلوة التسبیح کی نماز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف پولیس نے آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بھی جاری رہا اور متعدد لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :