ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ کس کا جاتا ہے؟۔۔۔

شہبازشریف نےایٹمی دھماکوں کاکریڈٹ ذوالفقاربھٹوکودے دیا ایٹمی دھماکےکرنےکی جرات نوازشریف کی تھی،سی پیک کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے۔پارٹی رہنماؤں سے خطاب

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ پیر اپریل 15:10

ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ کس کا جاتا ہے؟۔۔۔
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کوجاتا ہے،،ایٹمی دھماکے کرنے کی جرات نوازشریف کی تھی،،سی پیک کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے۔انہوں نے آج پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سی پیک پاکستان لانے کا سہرا نوازشریف کے سر ہے۔

ایٹمی دھماکے کرنے کی جرات نوازشریف کی تھی۔ نوازشریف نے پانچ ارب ڈالر کی آفر مسترد کرکے ایٹمی دھماکے کیے۔ جبکہ ایٹمی دھماکوں کاکریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل خان صاحب نے لاہور میں جلسہ کیا۔ کیا کل کے جلسے کی تعداد زیادہ تھی یا 2011ء کے جلسے میں زیادہ لوگ تھے؟ 2011ء کے جلسے سے کم تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اکاؤنٹس نے کہا کہ 2011ء کے جلسے میں لاہور کی شرکت 80 فیصد تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ خان صاحب اس وقت لوگ آپ کوسننے آئے تھے لیکن کل کے جلسے میں لوگ اپنی ٹکٹوں کیلئے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب، جب آپ کےمخالفین پر بات آتی ہے تو مٹھائیاں کھاتے ہیں۔ آپ نے سول نافرمانی کی تحریک چلائی ، دھرنے دیے،چینی صدر کا دورہ مئوخر ہوا۔مینار پاکستان پوچھ رہا تھا کہ آپ نے 2013ء میں کہا تھا کہ جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن آپ نے کچھ نہیں کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں کراچی گیا،،لیاری میں جلسہ کیا،بلدیہ ٹاؤن میں جلسہ کیا۔