پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانیہ کا پہلا مسلمان وزیرداخلہ نامزد کردیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 اپریل 2018 15:12

پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانیہ کا پہلا مسلمان وزیرداخلہ نامزد ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل۔2018ء) پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانیہ کا پہلا مسلمان وزیرداخلہ نامزد کردیا گیا ہے ۔وزیر داخلہ ایمبررڈ نے پارلیمنٹ کے سامنے غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق غلط بیانی پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ساجد جاوید کو اس عہدے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ساجد جاوید 2010 میں برومزگرو سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے اور وہ اس سے قبل بطور کمیونیٹیز منسٹر خدمات انجام دے رہے تھے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ساجد جاوید یورپی یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ہیں اور وزیر خارجہ بورس جانسن بریگزٹ کے حامی ہیں، اس لیے وزیراعظم نے کابینہ میں بریگزٹ کے حامی اور مخالفین کا توازن برقرار رکھنے کے لئے ساجد جاوید کو عہدے پر تعینات کیا۔

(جاری ہے)

ہوم سیکرٹری کے عہدے کے لئے ساجد جاوید مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں مائیکل گو اور جیرمی ہنٹ بھی عہدے پر تعیناتی کی فہرست میں شامل تھے۔

ساجد جاوید 2010 میں برومزگرو سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے اور وہ اس سے قبل بطور کمیونیٹیز منسٹر خدمات انجام دے رہے تھے۔ساجد جاوید یورپی یونین کا حصہ رہنے کے حق میں ہیں اور وزیر خارجہ بورس جانسن بریگزٹ کے حامی ہیں، اس لیے وزیراعظم نے کابینہ میں بریگزٹ کے حامی اور مخالفین کا توازن برقرار رکھنے کے لئے ساجد جاوید کو عہدے پر تعینات کیا۔

ساجد جاوید اس سے پہلے ہاﺅسنگ، کمیونیٹیزاور لوکل گورنمنٹ کے وزیر تھے۔ پیشے کے لحاظ سے ایک بینکار نے برطانیہ کے انتہائی عہدے تک پہنچنے کا سفر کیسے طے کیا۔گارجین نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ساجد جاوید کے والد 1960ءکی دہائی میں پاکستان سے برطانیہ آئے تھے۔جب وہ ہیتھرو ائرپورٹ پر اترے ا±ن کی جیب میں صرف ایک ڈالر تھا۔

برطانیہ میں ساجد جاوید کے والد کو پہلی نوکری ایک کاٹن فیکٹری میں ملی۔ ا±س کے بعد وہ ایک بس ڈرائیور کے طور پر گزراوقات کرتے رہے۔جب ساجد جاوید چار سال کے ہوئے تو ان کے والد نے لیڈیز گارمنٹس کا کاروبارشروع کر دیا۔سات افراد پر مشتمل ساجد جاوید کاخاندان چھوٹی سی دکان کے اوپر دو کمروں کے فلیٹ میں رہتا رہا۔ساجد جاوید کی شادی لورا سے ہوئی ہے اور ان کے چار بچے ہیں۔

انہوں نے اپنے محنت کش والد سے جو بات سیکھی ہے وہ یہی ہے کہ اگرزندگی میں کچھ حاصل کرنا ہے تو اس کے لیے محنت سے جی نہیں چرانا چاہیے۔انسانی حقوق کمیشن اور مساوات کے سابق سربراہ ٹریور فلپس نے ایمبر رڈ کے استعفے پر کہنا تھا کہ اس استعفے سے صورتحال تبدیل نہیں ہوگی، یہاں بنیادی ناانصافی یہ ہے کہ، یہ وہ گروہ ہے جو اپنے آپ کو برطانوی کہلاتا ہے۔