حکومت کا ٹائیفائیڈ کے لئے ویکسین منگوانے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 اپریل 2018 15:12

حکومت کا ٹائیفائیڈ کے لئے ویکسین منگوانے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل۔2018ء) حکومت پاکستان نے قومی سطح پرملٹی ڈرگ ریزسٹینس ٹائیفائیڈ کے لئے ویکسین منگوانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔بل اینڈ مالینڈاگیٹس فاﺅنڈیشن کے کام سے ملاقات میں طے ہوا ہے کہ ٹائیفائیڈ کی ویکسین کے بارے میں سروے کرنے میں مدد دی جائے گی اورجلد حفاظتی ٹیکوں کے قومی پروگرام میں ٹایئفایئڈ سے بچاﺅ کی خوراک شامل کرلی جائے گی۔

کراچی،حیدرآباد سمیت سندھ ،خیبر پنختونخواہ میں ملٹی ڈرگ ریزسسٹینس ٹایئفایئڈ کے کیسز میں بتدریج اضافے کے پیشِ نظر اور بچوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے آغا خان ہسپتال ،پاکستان پیڈیاٹیرک ایسوسی ایشن اور حکومت پاکستان نے باقاعدہ پہلی بارملٹی ڈرگ ریزسسٹینس ٹایئفایئڈ کے لئے قومی سطح پرعالمی ادارہ صحت کی منظورشدہ ویکسین منگوانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی آر یا ایس ڈی آر ٹایئفایڈ میں بچے پر مخصوص ادویات اثرانداز نہیں ہوتی۔ پاکستان پیڈیاٹیرک ایسوسی ایشن کے رکن ڈاکٹر ایم این لعل کا کہنا ہے کہ نئی ویکسین چھ ماہ کے عمر میں لگائی جاسکے گی۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوجو کہتے ہیں کہ حکومتی سطح پر ویکسین کے لئے پہلے سروے کیا جائے گا، جس کے بعد مطلوبہ مقدار کے حساب سے گاوی گلوبل الائینس سے ویکسین کی درخواست کی جائے گی۔