نواز شریف سے دوریاں کیسے پیدا ہوئیں؛آصف علی زرداری نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

میں نے اینٹ سے اینٹ بجانےو الا بیان نوازشریف کے کہنے پر دیا تھا، نواز شریف نے ہر موقع پر اسٹیبلشمنٹ سے لڑوا کر خودہاتھ ملا لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 اپریل 2018 15:17

نواز شریف سے  دوریاں کیسے پیدا ہوئیں؛آصف علی زرداری نے اہم رازوں سے ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اپریل 2018ء) : سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میں نے اینٹ سے اینٹ بجانےو الا بیان نوازشریف کے کہنے پر دیا تھا۔ نواز شریف نے ہر موقع پر اسٹیبلشمنٹ سے لڑوا کر خودہاتھ ملا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان دوریاں کیسے پیدا ہوئیں۔راز کھلنے لگ گئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق آصف علی زرداری نے سینئیر قائدین اور با اعتماد صحافیوں سے ملاقات میں اہم رزا اگل دئیے ہیں اور اپنا حال دل بیان کر دیا ہے۔آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ نواز شریف نے ہر موقع پر اسٹیبلشمنٹ سے لڑوا کر خود ان سے ہاتھ ملا لیا۔مشرف کے مواخذے سے لے کر اینٹ سے اینٹ کے بیان تک نواز شریف نے ہاتھ کرایا۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جب میں نے پرویز مشرف کے مواخذے کا اعلان کیا تو نواز شریف پیچھے ہٹ گئے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے مشرف کے مواخذے میں ساتھ دینے کے لیے شرائط رکھ دیں تھیں۔جب نواز شریف نے مشرف پر غداری کا مقدمہ درج کروایا اس وقت بھی ہم نے نواز شریف کا ساتھ دیا۔نواز شریف نے ایک قریبی افسر کے زریعے مجھے یقین دلوایا تھا کہ وہ مشرف کو جانے نہیں دیں گے۔لیکن بعد میں پتہ چلا کہ نواز شریف نے پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔آصف علی زرادری نے یہ بھی کہا کہ میں نے اینٹ سے اینٹ بجانےوالا بیان نوازشریف کے کہنے پر دیا تھا۔

نواز شریف نے کہا تھا کہ آپ اس طرح کا بیان دیں اور ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔میں نے یقین کر لیا اور بِلےکو نہ جانے کا بیان دے دیا۔نواز شریف نے ہمیں ہر موقع پر نقصان پنچایا ہے۔اور یہی و جہ ہے کہ جب نواز شریف کی طرف سے آصف علی زرداری کے ساتھ رابطے بحال کرنے کا کہا گیا تو آصف علی زرداری نے نواز شریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: