فیلسیانو لوپیز اور مارک لوپیز نے بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا

اعصام الحق کو فائنل میں شکست کا سامنا

پیر اپریل 15:34

بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) فیلسیانو لوپیز اور انکے ہسپانوی ہم وطن جوڑی دار مارک لوپیز نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور انکے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں فیلسیانو لوپیز اور انکے ہسپانوی ہم وطن جوڑی دار مارک لوپیز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ڈچ جوڑی دار جین جولین راجر کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6 اور 6-4 سے زیر کر کے ٹورنامنٹ جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :