ساہیوال میں کیپٹن صفدر کی قیادت میں ن لیگ کی ریلی

نواز شریف پاکستان اور عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں ،لیگی رہنما کا خطاب

پیر 30 اپریل 2018 15:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے دعوے ک تے ہوئے کہا ہے کہ میرے قائد میاں نواز شریف پاکستان کے عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں اور نواز شریف کی قیادت میں ووٹ کا تقدس بحال کر کے مسلم لیگ (ن) رہے گی ۔مزدور پلی ساہیوال میں ایک ریلی کی قیادت سکر تے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت تاریخ کے اہم موڑ پر کھرا ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو بیرونی اور اندرونی بحرانوں کا سامنا ہے جن پر قابو پا لیا جائے گا اور مسلم لیگ (ن) کے قائد کی قیادت میں پارٹی نے فیصلہ کیا کہ 2018کے عام انتخابات میں نواز شریف اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں رکھیں گے اور ووٹ کو عزت دو کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ۔

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے پیر عمران ولی شاہ کی رہا ئش گاہ پر حضوری پارک سے کیپٹن صفدر کی قیادت میں ایک ریلی جوگی چوک تک نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

ریلی میں پیر عمران شاہ ایم این اے،مسلم لیگ (ن) پنجاب کے قائم مقام صدر ملک ندیم کامران صوبائی وزیر پلاننگ،اسد علی خان مئیر میونسپل کارپوریشن ساہیوال،ارکان اسمبلی اور سینکڑوں کارکنوں نے شر کت کی ۔ریلی یکم مئی کو ظفر علی سٹیڈیم ساہیوال میں۔ ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے جلسہ کے سلسلہ میں نکالی گئی جس میں یونین کونسلوں کے چئیر مینوں اور مسلم لیگی کارکنوں نے شر کت کی ۔تاہم ریلی کے مو قع پر بھی دھڑے بندی بر قرار رہی ۔دونوں دھڑوں نے الگ الگ گروپ کی شکل میں ریلی میں شر کت کی۔