ساہیوال،راولنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق

پیر 30 اپریل 2018 15:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) ہڑ پہ ریلوے اسٹیشن کے قریب راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام کی زد میں آکر 50سالہ محنت کش قمر مسیح جاں بحق ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چک 190/9Lکے بوٹا مسیح کا بیٹا 50سالہ محنت کش ہڑ پہ اسٹیشن پر سودا سلف کی خریداری کے لئے آیا ریلوے پھاٹک سے لائن کراس کر تے ہوئے کراچی جانے ولای تیز گام کی زد میں آ کر کٹ گیا جس کی لاش کے ٹکڑے ہو گئے ۔ریلوے پولیس نے مو قع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور حادث کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔