فلپائنی صدر نے کم جونگ آن کو ہیرو قرار دیدیا

پیر 30 اپریل 2018 15:40

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) فلپائنی صدر نے کم جونگ آن کو ہیرو قرار دیدیا ہے فلپائن کے صدر رورڈگو کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر جنھیں پہلے بیوقوف کہا جاتا تھا وہ اب سب کے ہیرو ہیں۔فلپائن کے صدر نے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ سے پاک کرنے کے لیے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے صدور کے درمیان تاریخی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔

(جاری ہے)

فلپائنی صدر ان لوگوں میں سے تھے جو شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن کے سخت مخالف تھے ،انھوں نے اقوام متحدہ سے شمالی کوریا کے صدر کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کرتے ہو ئے انہیں بے وقوف بھی قرار دیا تھا۔فلپائن کے صدر کی اب رائے میںتبدیلی آگئی ہے اب وہ صدر کم جونگ آن کو ایک دوست کی طرح سمجھتے ہیں کیوں کہ ان کے اقدامات کی بدولت جزیرہ نما کوریا میں تنائو میں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :