ایوان فیلڈ ریفرنس کیس:احتساب عدالت نے چو ہدری تنویرکا موبائل بجنے پر2000 روپے جرمانہ عائد کر دیا

پیر 30 اپریل 2018 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) احتساب عدالت میں سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما چو ہدری تنویرکا موبائل بجنے سے عدالت نے انہیں 2000 روپے جرمانہ عائد کر دیا اور ہدایت کی کہ فوری طور پر جرمانہ ایدھی سینٹر میں جمع کر کے رسید عدالت میں جمع کرادیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویرکے موبائل کی گھنٹی بجنے لگی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنکا موبائل فون بج رہا ہے اسکو باہر نکالیں جس پر چوہدری تنویر خود کھڑے ہو کر کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے جونہی وہ واپس آکر اپنی جگہ پر بیٹھے تو عدالتی عملے نے انہیں آگاہ کیا کہ آپ کو عدالت نے 2000روپے جرمانہ کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جرمانے کو فوری طو رپر ایدھی سنٹر میں جمع کرا کے رسید عدالت میں جمع کرائیں۔