پشاور،زائد المیعاد پولیو ویکسین کے انجکشن لگنے سے 3 بچے جاں بحق،4 کی حالت نازک

ہسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی، محکمہ صحت نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

پیر 30 اپریل 2018 15:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) پشاور میں زائد المیعاد پولیو ویکسین کے انجکشن لگنے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے ہیں اور چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ڈاکٹروں نے زائد المیعاد ویکسین سے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے جبکہ محکمہ صحت نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پشاور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں زائد المیعاد پولیو ویکسین لگنے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے پولیو سے بچاؤ کے لئے انجکشن مہم شروع کی گئی ہے جس کے دوران زائد المیعاد ویکسین کے انجکشن لگنے سے بچوں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن تین سے چھ عمروں کے تین بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ سیکرٹری محکمہ صحت نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے ، علاقہ مکین اور بچوں کے ورثاء سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے ذمہ داران کے خلفا سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ۔