پاک بحریہ کے کموڈور مرزا فواد امین اور ذاکر اللہ کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

پیر 30 اپریل 2018 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) پاک بحریہ کے دو کموڈور مرزا فواد امین اور ذاکر اللہ کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین نے 1990 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر تعینات رہے جبکہ چین میں پاکستان کے نیول اتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دیئے ۔ ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پانے والے دوسرے کموڈور ذاکر اللہ ہیں جنہوں نے 1990 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور کئی اہم کمانڈ اینڈ سٹاف کے عہدوں پر فائز رہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :