تفصیلی اپ ڈیٹ

افغانستان کابل کے سفارتی ضلع میں 2خود کش دھماکے کم از کم 30 افراد ہلاک متعدد زخمی

پیر اپریل 15:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) افغانستان کے دارلحکومت کابل کے سفارتی ضلع میں دو خود کش بم دھماکوں کے باعث کم از کم 30افراد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید ماجروہ نے بتایا کہ شاہ ڈاریک میں ایک موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا پہلے دھماکے کے چالیس منٹ بعد اسی علاقے میں ایک اور دھماکہ ہوا دونوں دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہوگئے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کا ہدف قومی ڈائریکٹوریٹ سلامتی کا دفتر تھا فوری طور کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی