گھوٹکی میں خسرہ کی وباء سے ایک ہی گاؤں کے پانچ بچے جاں بحق

پیر 30 اپریل 2018 15:40

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) گھوٹکی میں خسرہ کی وباء سے ایک ہی گاؤں کے پانچ بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی عمریں تین سے سات سال کے درمیان ہیں ۔

(جاری ہے)

گاؤں میں متعدد بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ صحت کی سہولتوں کا فقدان اور سندھ حکومت کی عدم توجہ ایک سوالیہ نشان ہے اہل علاقہ نے محکمہ صحت کو فوری طور پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :