Live Updates

صحیح قائد صرف پیپلزپارٹی ہی دے سکتی ہے، شرجیل انعام میمن

بلاول کا عمران خان کے الطاف حسین بننے سے متعلق بیان بالکل درست ہے، ر ہنما پیپلزپارٹی

پیر 30 اپریل 2018 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) پیپلزپارٹی کے راہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ صحیح قائد کی تلاش میں ہیں اور پیپلزپارٹی ہی صحیح قیادت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ بلاول کا عمران خان کے الطاف حسین بننے سے متعلق بیان بالکل درست ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے راہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ صحیح قائد کی تلاش میں ہیں جبکہ صحیح قائد صرف پیپلزپارٹی ہی دے سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا عمران خان کے نیا الطاف حسین بنین بارے بیان بالکل درست ہے جبکہ میرے آئندہ الیکشن لڑنے کے حوالس سے فیصلہ پارٹی کرے گی ۔ ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات