چالان جمع نہ کرانے والوں کی گاڑی ٹرانسفر نہیں ہو گی، ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کا مشترکہ پلان

پیر اپریل 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کا مشترکہ پلان جاری ۔ اسلام آباد میں گاڑی چلانے والے خبردار ہو جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اور سیف سٹی نے مشترکہ پلان جاری کر دیا ہے ۔ پلان کے مطابق چالان جمع نہ کروانے والوں کی گاڑی ٹرانسفر نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے اسلام آباد میں علیحدہ سے مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان گھر ٹریفک اہلکار دے کر آئے گا ۔ موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمنٹ کی پابندی پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور ون ویلنگ والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو ۔ ۔