Live Updates

قوم کو بے وقوف بنانا عمران کا پرانا وطیرہ ہے، ترجمان پنجاب حکومت

پیر 30 اپریل 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان اور صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری نے عمران خان کی جانب سے کی گئی تقریر کے ردعمل میں کہا ہے کہ قوم کو بے وقوف بنانا عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نزدیک کوئی قانون اہمیت نہیں رکھتا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گیارہ نکات پر ن لیگ پہلے ہی بہت کام کر چکی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں 25 لاکھ بچے تاحال سکولوں سے باہر ہیںوہاں پر اب تک یکساں نظام تعلیم رائج کرنے ساے کس نے روکا ہے جبکہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں 16 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل کر چکی ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم پر بجٹ کا 43 فیصد خرچ کیا جا رہا ہے جو پنجاب حکومت کی تعلیم دوستی کا ثبوت ہے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران میں صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہی ملیں گے انہوں نے کہا کہ عوام سمجھدار ہیں جو ووٹ کا درست استعمال کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات