ایف آئی اے نے اٹلی کے رہائشی روکا انٹونیو کو نامکمل کاغذات ہونے پر علامہ اقبال ائیر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا

پیر 30 اپریل 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) ایف آئی اے نے اٹلی کے رہائشی روکا انٹونیو کو نامکمل کاغذات ہونے پر علامہ اقبال ائیر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اٹلی کا رہائشی فلائیٹ نمبر ای وائے 241 سے ابو ظہبی سے لاہور آیا۔

(جاری ہے)

امیگریشن کلیرنس کے دوران روکوانٹو نیو نے پاکستان فٹ وئیر مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کا ایک لیٹر دیکھایا اور ویزے کیلئے درخواست دی تاہم اس کے پاس کسی چیمبر اینڈ کامرس کا لیٹر موجود نہیں تھا جو کہ ویزہ کے لئے لازمی ہوتا ہے۔

دریں اثناء شافی لائف سٹائل کے نمائندہ سہیل نے روکوانٹونیو کے دعوت نامہ کے حوالے سے کاغذات دئیے لیکن چیمبر کا لیٹر فراہم نہیں کر سکے۔ چیمبر کا لیٹر نہ ہونے کی بنا پر روانٹوینو کو واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔