فیصل آباد، وکلاء اور پولیس کے درمیان پھر تصادم

ضلع کونسل اور سرکلر روڈ مکمل طور ٹریفک کے بند، پولیس اہلکار اور شہری پر تشدد

پیر 30 اپریل 2018 15:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) وکلاء اور پولیس کے درمیان پھر تصادم ، ضلع کونسل اور سرکلر روڈ مکمل طور ٹریفک کے بند، پولیس اہلکار اور شہری پر تشدد،پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل توڑ دی گئی ، ایک اے ایس آئی ، تین اہلکار زخمی ، آن لائن کے مطابق 2روز قبل تھانہ ڈجکوٹ کے ایس ایچ او ملک وارث اور وکلاء کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد تھانہ سول لائن میں 35وکلاء کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ، وکلاء کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ،اس صورتحال پر وکلاء برادری کا احتجاج بڑھتا جارہا ہے اور آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ،ضلع کچہری میں وکلاء اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا ، جس کے دوران ایک پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل توڑ دی گئی اور موبائل فون چھین لیا گیا ، وکلاء نے سی پی او آفس پر بھی دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی گئی ، وکلاء سے جھڑپ کے بعد پولیس اہلکاروں نے آر پی او آفس میں چھپ کر اپنی جانیں بچائی ، دوسری جانب پولیس حکام نے اس مسئلہ کا حل یہ نکالا کہ پولیس اہلکاروں کو ہدایت کر دی گئی کہ وہ وردی پہن کر ضلع کچہری کے علاقہ میں نہ جائیں ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے صدر امجد حسین ملک ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیکر مسئلہ کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔