ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایبٹ آباد کیلئے 5 ارب 10 کروڑ کے تین منصوبوں کے پی سی2- کی منظوری دیدی

پیر 30 اپریل 2018 15:40

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) تحصیل ناظم محمد اسحق ذکریا کی کاوشوں سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایبٹ آباد شہر کے منصوبوں کیلئے 5 ارب 10 کروڑ کے پی سی 2- کی منظوری دیدی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندہ وفد کے ایبٹ آباد دورہ کے موقع پر تحصیل ناظم اور سی ای او واسا انجینئر نور قاسم خان نے تینوں بڑے منصوبوں پر انہیں جامع بریفنگ دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ذمہ دار وفد نے شہر کی ترقیاتی سکیموں کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کرنے کے بعد ایبٹ آباد شہر کا مکمل دورہ کیا۔ تجویز اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا۔ وفد کے قیادت ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندہ مسٹر کیوشی کر رہے تھے جن کے ہمراہ ماہرین کی دو رکنی ٹیم تھی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کرنے کے بعد تحصیل ناظم اور انجینئر نور قاسم خان نے تینوں منصوبوں پر بریفنگ دی اور گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم، جنرل بس سٹینڈ اور سالڈ ویسٹ پلانٹ سلہڈ کا معائنہ بھی کروایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیوشی نے تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحاق ذکریا اور واسا حکام کو بتایا کہ ان کی کاوشیں ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پی سی 2- کی منظوری کی صورت میں رنگ لا چکی ہے۔ واضح رہے کہ اکسفیم کنسلٹنٹ اگست تک تمام منصوبوں کی منصوبہ بندی کریں گے اور رواں سال کے آخر تک پی سی ون کی منظوری کے بعد عملی طور پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :