ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

پیر اپریل 15:40

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء)امریکا کی اقتصادی شرح نمو میں سستی کی رپورٹ کے باوجود ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ شمالی و جنوبی کوریائی رہنمائوں کی جانب سے بات چیت کا آغاز ہے۔جنوبی کوریا کی کرنسی وان کی شرح تبادلہ میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ انڈیکس میں 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 30758.13 پوائنٹ رہا۔ سیئول کا کوسپی انڈیکس 0.6 فیصد بڑھ کر2507.43 پوائنٹ رہا۔دیگر علاقائی مارکیٹوں میں سڈنی 0.5 فیصد اور سنگاپور 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اس کے علاوہ ولنگٹن، منیلا، تائپے اور جکارتہ مارکیٹس میں بھی تیزی کی صورتحال رہی۔ٹوکیو اور شنگھائی سٹاک مارکیٹس سرکاری تعطیل کے باعث بند رہیں۔۔