کامرس نیوز*

آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کا حجم 2012-13 کے مقابلہ میں66 فیصد زیادہ رکھا گیا

پیر 30 اپریل 2018 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) بجٹ 2018-19 میں سرکاری ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لئے مختص کردہ رقم میں 2012-13 کے مقابلہ میں66 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، رواں سال وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2018-19 میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 10 کھرب30ارب روپے مختص کئے جبکہ 2012-13 میں 360 ارب روپے، 2013-14 میں 425 ارب، 2014-15 میں 525 ارب، 2015-16 میں 700ارب، 2016-17 میں 800 ارب، 2017-18 میں 1001 ارب روپی اور 2018-19 میں 1030ارب روپے ، اس طرح مجموعی طورپر گزشتہ 7 سالوں کے دوران موجودہ پی ایس ڈی پی کی 2012-13 کے مقابلہ میں 66 فیصد شرح زیادہ بنتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :