ایئرپورٹ پولیس نے ناتھاخان میں کارروائی کرکے لاپتہ بچی کوبازیاب کرالیا

پیر 30 اپریل 2018 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) ایئرپورٹ پولیس نے ناتھاخان میں کارروائی کرکے لاپتہ بچی کوبازیاب کرالیا،ایس ایس پی ملیرعدیل چانڈیوکے مطابق مسکان نامی بچی اسٹارگیٹ سے لاپتہ ہوئی تھی پولیس نے بچی کی تلاش کے لیے پمفلٹ تقسیم کیئے تھے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعدایک شہری کی جانب سے ایئرپورٹ تھانے کے ایس ایچ اوسے رابطہ کیاگیاتھا۔جس کے بعدپولیس نے بچی کوناتھاخان سے بازیاب کرالیاہے۔ایس ایس پی ملیرعدیل چانڈیوکاکہناہے کہ بچی کے ابتدائی بیان کے مطابق اسے اس کاچچالے گیاتھابچی کے بیان کی روشنی میںمزیدتفتیش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :