کراچی احتساب عدالت میںڈاکٹرعاصم اوردیگرملزمان کے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت19مئی تک ملتوی کردی

پیر اپریل 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) کراچی احتساب عدالت میںڈاکٹرعاصم اوردیگرملزمان کے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت19مئی تک ملتوی کردی ہے،،کراچی کی احتساب عدالت میںسابق وفاقی مشیرپیڑولیم اورپیپلزپارتی کے رہنماڈاکٹرعاصم حسین ودیگرملزمان کے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت ہوئی اس موقع پرڈاکٹرعاصم اوردیگرملزمان عدالت میںپیش ہوئے نیب کی جانب سے گواہ عظمت کوعدالت میںپیش کیاگیاملزم کے وکیل نے ترمیمی فردجرم عائدکرنے کی درخواست پردلائل مکمل کرلئے ہیںجبکہ وکلاء آئندسماعت پرنیب کے گواہ پرجرح جاری رکھیںگے جبکہ عدالت نے ریفرنس کی مزیدسماعت غیر19مئی تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب احتساب عدالت کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہاکہ ہمیںکسی بھی قسم کاانصاف نظرنہیںآرہاانکاکہناتھاکہ حالیہ بجٹ نامعقول ہے اس سے قوم کونقصان ہوگااگلی حکومت نوازشریف کی نہیںہے اس لئے ایسابجٹ پیش کیاگیاہے،انہوںنے کہاکہ عمران خان کہتے ہیںکہ لوگوںوسے پیسے جمع کریںگے عمران خان بھی بھیگ ہی مانگ رہے ہیں۔