Live Updates

عمران خان کی جانب سے دو نہیں ایک پاکستان کیلئے 11 نکات پیش کرنے پر مبارکباد دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ڈی جی خان میں غیرت کے نام پر نوجوان کی ناک خاٹنے ،ملتان روڑ پر قبضہ مافیہ کی فائرنگ سے شہری کو گولیاں لگنے کیخلاف توجہ دلائو نوٹس بھی جمع کروا دیئے گئے

پیر 30 اپریل 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دو نہیں ایک پاکستان کیلئے 11 نکات پیش کرنے پر مبارکباد دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی محمد شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی کا نشان، دو نہیں ایک پاکستان یعنی سب پاکستانیوں کے لئے ایک جیسا پاکستان، سب کے لئے ایک جیسا قانون اور ایک جیسا انصاف،29 اپریل2018ء کو مینار پاکستان کے سائے تلے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے اثرات اور نتائج دیرپا اور دوررس ثابت ہوں گے۔

اس جلسے کی اہمیت پاکستان کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت رکھے گی ۔جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 11نکات پیش کئے ۔

(جاری ہے)

ان نکات پر عمل درآمد کر کے ہم حقیقی طور پر نیا پاکستان بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور کامیاب جلسہ کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور ان کی ترجمانی کرتے ہوئے ۔

ہم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے ہر کارکن کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مینار پاکستان کے سائے تلے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا، کامیاب اور منظم جلسہ کرنے اورنئے پاکستان کی بنیاد رکھنے اور تشکیل دینے کے لئے 11 نکاتی منشور پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے ڈی جی خان میں غیرت کے نام پر نوجوان کی ناک خاٹنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا۔

چار افراد نے غیرت کے نام پر 18سالہ نوجوان کی ناک کاٹ دی ہے ۔کیا پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اس کی مکمل تفصیلا ت سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔جبکہ تحریک انصاف کی رکن نبیلہ حاکم علی نے تھانہ نوانکوٹ کے علاقے سوڈیوال ملتان روڑ پر قبضہ مافیہ کی فائرنگ سے شہری رمضان کو گولیاں لگنے کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں کرادیا۔

تھانہ نوانکوٹ کے علاقے سوڈیوال ملتان روڑ میں بلال بھٹی وغیرہ نے چند ماہ پہلے بابر راحمن ولد شریف کے مکان ہر ناجائز قبضہ کیا۔کیا درست ہے کہ عدالت نے فیصلہ بابر رحمن اور محمد رمضان کے حق میں کیا۔کیا یہ بھی درست ہے کہ 28 اپریل کو بلال بھٹی وغیرہ نے قبضہ وا گزار کروانے کے رنج میں بابر رحمن ،محمد رمضان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔جس کی وجہ سے ان دو بھائیوں کے علاوہ ایک راہگیر رمضان بھی شدید زخمی ہو گیا اور موت اور حیات کی کشمکش میں ہے۔کیا اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔اس کے نمبر اور تاریخ سے آگاہ کیا جائے۔نیز ملزمان کی گرفتاری کے لئے اب تک کیا پیش رفت ہوئی تفصیل سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات