کراچی،پولیس کا سرچ آپریشن،4 ملزمان گرفتار

پیر اپریل 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چار ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لاندھی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ملزم کاشف سے بھاری تعداد میں بم پٹاخے پھلجڑیاں اور چائنا بم برآمد کیے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے شب برات سے قبل علاقے میں ہم پٹاخوں، پھلجڑیوں اور چائنا بم کی فروخت کے لیے اسٹال لگا رکھا تھا، پولیس کے مطابق ملزم کاشف کے ساتھی فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے سپر مارکیٹ میں کارروائی کر کے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے موبائل اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :