نیشنل ووشو کنگ فو چمپئن شپ میں واپڈا نے ایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کر دی

واپڈا کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرد اور خواتین کے دونوں ٹائٹل اپنے نام کر لئے ویں مینز نیشنل ووشو کنگ فو چمپیئن شپ میں واپڈا نے 11 گولڈ اور 4 سلور میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی

پیر 30 اپریل 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) واپڈانے نیشنل ووشو کنگ فو چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرداور خواتین کے دونوں ٹائٹل جیت لئے،چمپئن شپ گزشتہ روز بہاولپور میں اختتام پذیرہوئی ۔تفصیلات کے مطابق ، واپڈا نے 11 گولڈ اور 4 سلور میڈلز کے ساتھ 21 ویں مینز نیشنل ووشو کنگ فو چمپئن شپ 2018 ء جیت لی۔ چمپیئن شپ میں آرمی نے 8 گولڈ ، 3 سلوراور 3 برونز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایک گولڈ ،4 سلور اور 5برونز میڈلز کے ساتھہ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

21 ویں مینز نیشنل ووشو کنگ فوچمپئن شپ میں 11 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں واپڈا ،آرمی ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، سندھ ،کراچی پورٹ ٹرسٹ، پولیس ، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، بلوچستان ، ریلویز اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

واپڈا نے 11ویں ویمنز نیشنل ووشو کنگ فو چمپئن شپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن شپ اپنے نام کرلی ۔ واپڈا نے 9 گولڈ ، 1 سلور اور1 برونز میڈل جیتا۔واپڈا نے مسلسل 11 ویں مرتبہ ویمنز نیشنل ووشو کنگ فو چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔آرمی نے 5 گولڈ ، 4 سلور اور 1 برونز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم 2 گولڈ ، 4 سلور اور 5برونز میڈلز کے ساتھ چمپیئن شپ میں تیسرے نمبر پر رہی ۔