قومی رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا مینز سنگلز کا ایونٹ پاکستان واپڈا کے عرفان سعید جیت لیا

پیر اپریل 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) قومی رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا مینز سنگلز کا ایونٹ پاکستان واپڈا کے عرفان سعید نے جبکہ ویمنز سنگلز کا ٹائٹل پاکستان واپڈا کی ماہورشہزاد نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کیڈپٹی میئر اسلام آباد سیّد ذیشان علی نقوی مہمان خصوصی تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر پرویز علی بٹ، سیکرٹری مجاہد علی اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن کوچ مطاہر سہیل کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گذشتہ روز ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے فائنل میں عرفان سعید نے نیشنل بینک کے مراد علی کو 21۔15 اور 24۔22 سے ہرا کر چیمپئن ہونے کاعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں ماہور شہزاد نے سحر اکرم کو 21۔

10 اور 21۔9 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ مینز ڈبلز کے فائنل میں نیشنل بینک آف پاکستان کے رضوان عظیم اور کاشف سلہری نے پاکستان واپڈا کے عرفان سعید اور عظیم سرور کو 21۔15 اور 21۔18 سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا۔ ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پاکستان واپڈا کی ماہور شہزاد اور صائمہ وقاص نیسوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی غزالہ اور زبیرہ 21۔

11 اور 21۔13 سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ڈیڑھ سو کے قریب مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے چار کیٹگریز کے مقابلوں میں شرکت کی جن میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز شامل تھیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 15 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پنجاب،، سندھ،، خیبر پختونخوا، بلوچستان،، اسلام آباد، گلگت بلتستان، فاٹا،، آزاد جموں وکشمیر، پاکستان واپڈا،، پاکستان ریلویز، پاکستان آرمی، ایس این جی پی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں شامل تھیں۔