مسلم لیگ (ن )کے مستعفٰی ہونے والے رکن قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار نے اپنے استفعٰی کی تصدیق کر دی

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان کے استعفیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پیر 30 اپریل 2018 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن )کے مستعفٰی ہونے والے رکن قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار نے اپنے استفعٰی کی تصدیق کر دی جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان کے استعفیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اس ضمن میں ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ مخدوم خسرو بختیار پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آئے اور اٴْنہوں نے اپنے استفعٰی کی تصدیق کی جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مخدوم خسرو بختیار کے استفعٰی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مستعفٰی تین اراکین رانامحمد قاسم نون ، طاہر بشیر چیمہ اورمخدوم باسط بخاری پیر کو بھی استعفوں کی تصدیق کے لی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نہیں آئے ۔ذرائع کے مطابق جب تک مزکورہ ارکان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آکر اپنے استعفوں کی تصدیق نہیں کریں گے ان کے استعفیٰ کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :