ساہیوال،ظفر علی سٹیڈیم میں محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف و دیگر کی تصاویر لگانے پر نامعلو م افراد نے سیاسی پھینک دی

پولیس تھانہ سٹی نے نا معلوم ملزموں کی تلاش شروع کر دی

پیر 30 اپریل 2018 16:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) ظفر علی سٹیڈیم کے قریب سٹیڈیم چوک میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز ایم این اے کی تصاویر لگا ئی گئیں پانامہ فلیکس پر نا معلوم افراد نے سیاہی پھینک کر چہرے گم کر دئیے جس کے بعد پولیس تھانہ سٹی حر کت میں آگئی اور نا معلوم ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔