ساہیوال، پولیس نے مچھلی بازار میں چھا پہ مار کر آتش بازی کے سامان کی بھاری کھیپ پر قبضہ کر لیا، ایک ملزم گرفتار

پیر 30 اپریل 2018 16:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پولیس تھانہ سٹی نے مچھلی بازار میں چھا پہ مار کر آتش بازی کے سامان کی بھاری کھیپ پر قبضہ کر لیا اور ایک ملزم اکبر کو گرفتار کر لیا دونوں فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے آتش با زی کے سامان کی کھیپ کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو گودام سے 635350پٹاخے،6649شر لیاں 9609پھول جھڑی اور 8750انار آتشی مادہ سمیت قبضہ میں لے لیا ایک ملزم اکبر کو گرفتار کر لیا دو فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :