ساہیوال، سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ نے گرفتار سکول کے پر نسپل حق نواز اور اسکے ودست کی گینگ ریپ کے مقدمہ میں جسمانی ریماند میں تو سیع کر دی

پیر 30 اپریل 2018 16:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے گرفتار فرید کوٹ پرائیویٹ سکول کے پر نسپل حق نواز اور اسکے ودست نوید احمد کی گینگ ریپ کے مقدمہ میں جسمانی ریماند میں تو سیع کر دی ہے اور دونوں ملزموں کو دو بارہ 7مئی کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں ملزموں نے 13اپریل کو سکول کی دسویں جماعت کی طالبہ ارشاد بی بی کو اپنے گھر لے جاکر زبر دستی باری باری آبرو ریزی کی اور پھر جنسی ویڈیو فلم بنا کر عام کر دی ۔

جس پر پولیس تھانہس ٹی دیپالپور نے مقدمہ 376(II)ت پ ،19الیکٹرانک کرائم ایکٹ اور 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کر کے 14اپریل کو ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا اور انسداد دہشت گر دی ساہیوال کی سپیشل عدالت نے گرفتار دونوں ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد کر دیا تھا اب جسمانی ریمانڈ میں مزید تو سیع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :